آسٹریلیا کیخلاف سیریز میں شاندار فتح، شاہین آفریدی کا بیان سامنے آگیا

تازہ ترین

تازہ ترین

شاہین
(فوٹو: آن لائن)

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہین آفریدی نے آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں شاندار فتح کے بعد سامنے آنے والے بیان میں کہا ہے کہ ہوم سیریز جیتنی تھی، اس لیے ہم نے بھی اپنی پسند کی پچ بنائی۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز کے تیسرے اور فیصلہ کن میچ کے بعد پریس کانفرنس کے دوران ون ڈے ٹیم کے کپتان شاہین آفریدی نے کہا کہ ورلڈ کپ کیلئے کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔ ہوم سیریز میں سب اپنی پچز بناتے ہیں، ہم نے بھی سیریز جیتنا تھی، انہوں نے اعتراف کیا کہ پچز مشکل تھیں اور رنز کرنا آسان نہیں تھا۔

پریس کانفرنس ہم نے کھلاڑیوں کو مسلسل موقع دینے کی غرض سے ٹیم میں تبدیلیاں نہیں کیں، شاداب خان پر سوالات اٹھ رہے تھے مگر اس نے کنٹرولڈ بولنگ کی اور میچ میں فتح دلائی۔ دو فاسٹ بولرز میں سے حارث رؤف کا انتخاب بہتر لگا۔ سینئرز بھی بہتری کیلئے کوشش کر رہے ہیں، تھوڑا موقع دینا ہوگا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل پاکستان نے آسٹریلیا کو تیسرے ون ڈے میچ میں 4وکٹس سے ہرا دیا۔ قومی ٹیم نے 3 میچز کی سیریز 1-2 سے اپنے نام کرلی، مہمان ٹیم کا دیا گیا 158رنز کا ہدف پاکستان نے آسانی سے 42ویں اوور میں حاصل کرلیا۔ اس سے قبل پاکستانی بولرز نے آسٹریلین ٹیم کو 157رنز پر آل آؤٹ کردیا تھا۔

آسٹریلین کپتان جوش انگلس نے سب سے زیادہ 65 رنز بنائے، لیبوشین اور ایلکس کیری 19، 19 رنز بنا سکے۔ قومی ٹیم کے کپتان شاہین آفریدی نے 3، ابرار احمد اور شاداب خان نے 2،2 آسٹریلین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ حارث رؤف نے 1 وکٹ لی جبکہ بیٹنگ میں بابر اعظم نے سب سے زیادہ 40 رنز بنائے۔

معاذ صداقت 27بنا کر پویلین لوٹ گئے تاہم میچ جیتنے میں عبدالصمد اور شاداب خان کی شراکت داری میں بننے والے 49 رنز اہمیت کے حامل ثابت ہوئے۔ اس سے قبل پاکستان نے سیریز کے پہلے میچ میں بھی آسٹریلیا کو 5وکٹس سے ہرایا تھا جبکہ دوسرے میچ میں مہمان ٹیم 42رنز سے پاکستان کو شکست دینے میں کامیاب ہوگئی تھی۔

Related Posts