بلوچستان: آپریشن رد الفتنہ کے دوران 2 دہشت گرد ہلاک، گاڑی جلا دی گئی

تازہ ترین

تازہ ترین

آپریشن
(فوٹو: آن لائن)

بلوچستان میں آپریشن رد الفتنہ کامیابی سے جاری ہے جس کے دوران فتنہ الہندوستان کے 2 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا اور دہشت گردوں کی گاڑی بھی جلا دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ آپریشن رد الفتنہ دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے جاری ہے جس کے دوران ایک کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کی گئی۔ آپریشن کے دوران پولیس اسٹیشن اور کسٹم ہاؤس حملوں میں ملوث  2 دہشت گرد ہلاک کردئیے گئے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز نے کارروائی کے دوران دہشت گردوں کی گاڑی بھی تباہ کردی جبکہ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ اسلحہ اور گولہ بارود نہتے بلوچ عوام کی ٹارگٹ کلنگ کیلئے استعمال کیاجاتا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبے سے خارجی دہشت گردوں اور فتنہ الہندوستان کے ایجنٹوں  کے مکمل خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔ ملک دشمن عناصر کو کہیں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی جبکہ سکیورٹی فورسز دہشت گفردوں کے مکمل خاتمے کیلئے پر عزم ہیں۔

Related Posts