ٹیسٹ کپتان بابر اعظم کی قیادت میں قومی کرکٹ ٹیم اس وقت ویسٹ انڈیز کے دورے پر ہے جہاں پاک ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز سے قبل ٹرافی کی رونمائی کردی گئی ہے جبکہ سیریز کا پہلا میچ کل کھیلا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز کی برائن لارا کرکٹ اکیڈمی میں ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کی گئی۔ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور ویسٹ انڈین کپتان روسٹن چیز نے ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کی۔
سیریز کا پہلا ٹیسٹ 25 جولائی سے برائن لارا کرکٹ اکیڈمی میں شروع ہوگا، جو اس میدان کی تاریخ کا پہلا ٹیسٹ میچ بھی ہوگا۔ اس سے قبل اس گراؤنڈ پر صرف ون ڈے، ٹی ٹوئنٹی اور فرسٹ کلاس مقابلے منعقد ہوتے رہے ہیں، جبکہ یہ ویسٹ انڈیز کا 13واں ٹیسٹ وینیو بن جائے گا۔
پاکستان اور میزبان ٹیم ویسٹ انڈیز کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل یہ سیریز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہے۔ دوسرا اور آخری ٹیسٹ 2 اگست سے پورٹ آف اسپین کے تاریخی کوئنز پارک اوول میں کھیلا جائے گا، جہاں دونوں ٹیمیں سیریز اپنے نام کرنے کے لیے مدمقابل آئیں گی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








