کراچی کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

تازہ ترین

تازہ ترین

گرج چمک
(فوٹو: آن لائن)

کراچی کے مضافاتی علاقوں میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، جبکہ شہر کے بیشتر حصوں میں ہلکی بارش یا بوندا باندی متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق موسم میں وقتی تبدیلی دیکھنے کو مل سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے ترجمان انجم نذیر کا کہنا ہے کہ اس وقت مون سون ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں پر زیادہ اثر انداز ہو رہی ہیں، اسی لیے آئندہ ہفتے تک کراچی میں شدید بارش کے امکانات نظر نہیں آ رہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اگست کے دوران بارشوں کے امکانات پیدا ہو سکتے ہیں، تاہم موجودہ صورتحال میں کوئی حتمی پیش گوئی کرنا قبل از وقت ہوگا اور موسم کی صورت حال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے لیے پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں گرمی اور حبس برقرار رہے گا، جبکہ دن بھر موسم گرم اور مرطوب رہنے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔ اس وقت ہوا میں نمی کا تناسب 69 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ مغربی سمت سے تقریباً 9 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

Related Posts