شراب نوشی کے دوران زیادہ چکن پیس کھانے پر جھگڑا! دوست نے دوست کی جان لے لی

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ بھارتی میڈیا)

بھارتی ریاست کرناٹک کے ضلع بیلگاوی میں زیادہ چکن کھانے پر ہونے والے جھگڑے میں ایک شخص نے اپنے ہی دوست کو چاقو مار کر قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق ہونشیال پی جی کے ایک شیڈ میں چند مزدور شراب نوشی کے دوران چکن تکہ کھا رہے تھے کہ ستی رام اور ارون کمار کے درمیان اس بات پر تکرار شروع ہو گئی کہ ستی رام نے زیادہ گوشت کھایا ہے جس پر ارون کمار نے غصے میں آکر ساتھی کے سینے میں چاقو گھونپ دیا جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

قتل کے بعد ملزم نے لاش اسپتال لے جا کر ڈاکٹروں کو جھوٹی کہانی سنائی کہ مقتول بلندی سے گر کر زخمی ہوا ہے تاہم ڈاکٹروں نے لاش پر چاقو کا زخم دیکھ کر پولیس کو مطلع کر دیا جس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم ارون کمار کو گرفتار کر کے آلہ قتل برآمد کر لیا ہے۔

Related Posts