سموسوں کے ساتھ چٹنی نہ ملنے پر پولیس اہلکار ویٹر سے لڑ پڑا

تازہ ترین

تازہ ترین

اسلام آباد کی کچہری میں واقع کیفے ٹیریا میں سموسے کے ساتھ چٹنی دینے کے معاملے پر ایک پولیس اہلکار اور ویٹر کے درمیان تلخ کلامی ہوگئی، جس کے بعد موقع پر کچھ دیر کے لیے کشیدگی کی صورتحال پیدا ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق ڈیوٹی پر موجود ایک پولیس اہلکار نے سموسے کے ساتھ چٹنی دینے کی درخواست کی، تاہم ویٹر نے موقف اختیار کیا کہ 120 روپے والی سموسہ پلیٹ میں چٹنی شامل نہیں، جبکہ چٹنی کے ساتھ پلیٹ کی قیمت 150 روپے ہے۔

چٹنی نہ دینے پر دونوں کے درمیان بحث و تکرار شروع ہوگئی، جس کی وجہ سے کچہری میں موجود دیگر افراد بھی متوجہ ہوگئے۔

واقعے کے بعد بعض وکلاء نے کیفے ٹیریا کے نرخوں پر اعتراض کرتے ہوئے انتظامیہ کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پولیس اہلکار، وکلاء اور سائلین روزانہ یہاں کھانے کے لیے آتے ہیں، اس لیے قیمتوں میں یکسانیت اور شفافیت یقینی بنائی جائے۔

وکلاء نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ کیفے ٹیریا کے نرخوں اور سہولیات کا جائزہ لیا جائے تاکہ آئندہ ایسے تنازعات سے بچا جا سکے۔

Related Posts