پی ٹی آئی رہنما عبداللہ طاہر کا قتل: کیس الجھ گیا، تفتیش سی سی ڈی کے حوالے

تازہ ترین

تازہ ترین

عبداللہ طاہر
(فوٹو: اے آر وائی)

لاہور میں پی ٹی آئی رہنما عبداللہ طاہر قتل کیس الجھ کر رہ گیا، مرکزی ملزم کے بیرون ملک فرار کے بعد ریڈ وارنٹ جاری کیے جائیں گے جبکہ مقدمے کی مزید تفتیش سی سی ڈی کے حوالے کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع کے حوالے سے سامنے آنے والی میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ یہ مقدمہ سی سی ڈی ماڈل ٹاؤن کے حوالے کرنے کا فیصلہ شوٹرز سامنے آنے کے بعد کیا یگا۔ ڈی ایس پی سی سی ڈی حسنین حیدر اور ٹیم مقدمے کی تفتیش کرے گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس سے قبل تھانہ غالب مارکیٹ لاہور کی انوسٹی گیشن پولیس اس مقمدے کی تفتیش کررہی تھی۔ مرکزی شوٹر ارسلان جٹ اپنی گاڑی کے ذریعے شوٹرز کو گجرانوالہ سے لاہور لایا تھا۔

رپورٹس کے مطابق عبداللہ طاہر کو قتل کروانے والا نامزد ملزم کوگی بٹ پہلے ہی بیرون ملک فرار ہوگیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مفرور ملزم کوگی بٹ کو بیرون ملک سے گرفتار کرکے پاکستان لانے کیلئے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا تاکہ مقتول کے اہل خانہ کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جاسکے۔

Related Posts