عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو اور جارجینا روڈریگز کی شادی سے متعلق رپورٹس سامنے آ گئی ہیں۔برطانوی میڈیا کے مطابق جوڑا 8 اگست کو پرتگال کے جزیرے مادیرا میں شادی کر سکتا ہے، تاہم دونوں کی جانب سے تاحال باضابطہ تصدیق نہیں کی گئی۔
رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ شادی کی تقریب مادیرا کے تاریخی فنچل کیتھیڈرل میں منعقد ہوگی جس کے بعد فائیو اسٹار ساوائے پیلس ہوٹل میں استقبالیہ دیا جائے گا۔
رونالڈو اور جارجینا کا تعلق تقریباً 8 سال پرانا ہے۔ گزشتہ سال رونالڈو نے جارجینا کو قیمتی ہیرے کی انگوٹھی کے ساتھ شادی کی پیشکش کی تھی جسے انہوں نے قبول کر لیا تھا۔
دونوں کے پانچ بچے ہیں جبکہ ان کے ایک جڑواں بچے کا اپریل 2022 میں انتقال ہو گیا تھا۔ رونالڈو اور جارجینا کی محبت کی کہانی 2017 میں اس وقت منظر عام پر آئی جب دونوں کو پہلی بار ایک ساتھ دیکھا گیا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








