پاکستانی پاسپورٹ کے نئے ڈیزائن اور جدید سیکیورٹی فیچرز متعارف کرانے کی تیاری شروع کردی گئی ہے۔ ڈائریکٹوریٹ جنرل آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹ نے نئی پاسپورٹ بکلٹ کے اجرا پر کام تیز کردیا ہے۔
ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹ محمد علی رندھاوا نے پاکستان سیکیورٹی پرنٹنگ کارپوریشن کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے پاسپورٹ کی تیاری، پرنٹنگ کے عمل اور سیکیورٹی اقدامات کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر نئی پاسپورٹ بکلٹ کے ڈیزائن، پرنٹنگ خصوصیات اور جدید حفاظتی ٹیکنالوجی شامل کرنے سے متعلق امور پر غور کیا گیا۔
اجلاس میں پاسپورٹ کے پولی کاربونیٹ ڈیٹا پیج میں جدید سیکیورٹی ٹیکنالوجی متعارف کرانے کی تجویز بھی زیر بحث آئی، جبکہ نئی پاسپورٹ بکلٹ کے مرحلہ وار اجرا کے لیے روڈ میپ کا جائزہ لیا گیا۔
ڈی جی پاسپورٹ نے کہا کہ شہریوں کو پاسپورٹ کی بلا تعطل فراہمی کے لیے مضبوط سپلائی چین مینجمنٹ ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی پاسپورٹ کے وقار، سیکیورٹی اور معیار کو برقرار رکھنا حکومت کی ترجیح ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








