لاہور میں رکشہ ڈرائیور کا لڑکی پر مبینہ تشدد اور زیادتی، ملزم گرفتار

تازہ ترین

تازہ ترین

لاہور کے علاقے لنک روڈ پر رکشہ ڈرائیور کی جانب سے لڑکی پر تشدد اور مبینہ زیادتی کا واقعہ سامنے آگیا، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

 نشتر کالونی پولیس نے ملزم عابد کو ٹریس کرکے بینک اسٹاپ سے گرفتار کیا۔ پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکی مال میں کام کرتی ہے اور چھٹی کے بعد گھر جانے کے لیے رکشے میں سوار ہوئی تھی۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن اسد علی نے بتایا کہ ملزم لڑکی کو جان سے مارنے کی دھمکی دے کر آشیانہ روڈ پر واقع گھر لے گیا، جہاں مبینہ طور پر اسے تشدد کا نشانہ بنایا اور زیادتی کی۔

پولیس کے مطابق ملزم بعد میں متاثرہ لڑکی کو گھر کے قریب چھوڑ کر فرار ہوگیا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے کیس جینڈر سیل کے حوالے کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل چکوال میں بھی ایک 12 سالہ بچی کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنانے کا واقعہ سامنے آیا تھا، جس پر مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کی گئی تھیں۔

Related Posts