بھارتی ریاست بہار کے دربھنگہ سے تعلق رکھنے والی مسلم لڑکی نشا بانو کی کہانی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
نشا بانو کے مطابق نکاح کے ایک سال مکمل ہونے سے قبل وہ اپنے شوہر ندیم کو چھوڑ کر برجُو پاسوان نامی نوجوان کے ساتھ گھر سے چلی گئی تھی۔
تاہم کچھ عرصے بعد برجُو پاسوان نے بھی نشا بانو کو مبینہ طور پر تنہا چھوڑ دیا، جبکہ اس کے گھر والوں نے بھی اسے قبول کرنے سے انکار کردیا۔ دوسری جانب پہلے شوہر ندیم نے بھی دوبارہ ساتھ رکھنے سے انکار کردیا۔
نشا بانو کا کہنا ہے کہ وہ اب انصاف کے لیے در در کی ٹھوکریں کھا رہی ہے۔ وائرل ویڈیو میں وہ لوگوں کو نصیحت کرتی نظر آ رہی ہے کہ کسی پر اندھا اعتماد نہ کریں اور زندگی کے اہم فیصلے سوچ سمجھ کر کریں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








