کراچی کیلئے بری خبر، فرانس نے اپنا قونصل خانہ مستقل بند کردیا

تازہ ترین

تازہ ترین

کراچی میں فرانس کا قونصل خانہ مستقل طور پر بند کردیا گیا، جس کے بعد فرانسیسی قونصل خانے نے شہر کے لیے الوداعی پیغام جاری کرتے ہوئے دوستوں اور شراکت داروں کا شکریہ ادا کیا۔

فرانسیسی قونصل خانے کی جانب سے سوشل میڈیا پیغام میں کراچی کو ’الوداع‘ کہا گیا، جبکہ قونصل خانے کی عمارت سے فرانس اور یورپی یونین کے پرچم بھی اتار دیے گئے۔

فرانسیسی حکام کے مطابق کراچی میں قونصل جنرل کے دفتر کی بندش کا فیصلہ بجٹ سے متعلق وجوہات کی بنیاد پر کیا گیا۔ فرانس کا قونصل خانہ کراچی میں تقریباً 50 سال سے خدمات انجام دے رہا تھا۔

رواں سال جولائی میں کراچی میں تعینات فرانس کے قونصل جنرل الیگژز چاٹہتنسکی نے فرانس کے قومی دن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قونصل جنرل کے دفتر کو بند کرنے کے فیصلے سے آگاہ کیا تھا۔

قونصل خانے کی بندش کے بعد کراچی میں فرانس کی براہ راست قونصلر موجودگی ختم ہوگئی ہے، تاہم پاکستان اور فرانس کے سفارتی تعلقات اسلام آباد میں موجود فرانسیسی سفارتی مشن کے ذریعے جاری رہیں گے۔

Related Posts