آپ کو غلط ای چالان ہوگیا ہے؟ پریشان نہ ہوں، جانئے نمٹنے کا مکمل طریقہ

تازہ ترین

تازہ ترین

لاہور ٹریفک پولیس نے شہریوں کی سہولت کے لیے غلط ای چالان موصول ہونے کی صورت میں اسے آن لائن چیلنج کرنے کا طریقہ کار جاری کردیا ہے، جس کے تحت شہریوں کو دفاتر کے چکر لگانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

لاہور ٹریفک پولیس کے مطابق اگر کسی شہری کو ایسا ای چالان موصول ہوتا ہے جو اس کے مطابق غلط جاری کیا گیا ہے تو وہ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی (PSCA) کے آن لائن پورٹل کے ذریعے اس کے خلاف نظرثانی کی درخواست جمع کرا سکتا ہے۔

غلط ای چالان کے خلاف اپیل کرنے کے لیے شہریوں کو درج ذیل طریقہ کار اختیار کرنا ہوگا:

  1. سب سے پہلے پی ایس سی اے کی آفیشل ای چالان ویب سائٹ echallan.psca.gop.pk پر جائیں اور مطلوبہ معلومات درج کریں۔
  2. پورٹل پر ظاہر ہونے والے ای چالان کی تفصیلات کا جائزہ لیں اور تصدیق کریں کہ آیا یہ وہی چالان ہے جسے آپ غلط سمجھتے ہیں۔
  3. ای چالان کی نشاندہی کے بعد Review کے آپشن پر کلک کریں تاکہ نظرثانی کا عمل شروع کیا جاسکے۔
  4. پورٹل پر دی گئی ہدایات کے مطابق مطلوبہ معلومات فراہم کرکے آن لائن درخواست جمع کرائیں۔
  5. متعلقہ حکام درخواست کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ کریں گے اور درخواست گزار کو نتیجے سے آگاہ کیا جائے گا۔

لاہور ٹریفک پولیس نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ غلط ای چالان کی صورت میں فوری طور پر آن لائن ریویو سسٹم استعمال کریں۔ کسی بھی تکنیکی مسئلے یا رہنمائی کے لیے لاہور ٹریفک پولیس کے ہیلپ لائن نمبر 03225638888 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

Related Posts