اسلام آباد: وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی نے دکانداروں کو بڑی خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ ایف بی آر کا عملہ دکان میں داخل نہیں ہوسکے گا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت برائے خزانہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ تاجروں اور دکانداروں کی سہولت کیلئے آسان ٹیکس اسکیم متعارف کرادی گئی ہے، جس کے نتیجے میں ٹیکس نیٹ وسیع ہوگا اور دکاندار کو سالانہ فروخت شدہ مال پر 1 فیصد ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔
بیان میں وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی نے کہا کہ رجسٹرڈ دکانداروں کو ایف بی آر کی جانب سے سبز رنگ کی رجسٹریشن پلیٹ دی جائے گی اور یہ سبز رجسٹریشن پلیٹ جس دکان میں نصب ہوگی، اس میں ایف بی آر کا عملہ تفتیش کیلئے داخل نہیں ہوسکے گا۔
وزیر مملکت برائے خزانہ نے کہا کہ آسان ٹیکس اسکیم میں شامل دکانداروں کا عمومی طور پر آڈٹ بھی نہیں کیا جائے گا۔ اسکیم میں شامل دکاندار ودہولڈنگ ایجنٹ بننے کے پابند بھی نہیں ہوں گے۔ اس سلسلے میں تاجر نمائندوں اور ایف بی آر کے فوکل پرسن مقرر کردئیے گئے ہیں۔ ایف بی آر حکام ہر مہینے ایک ہفتے تک کراچی میں موجود رہیں گے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








