سلامتی کونسل میں عالمی رسوائی: پاکستان نے بھارت کا گھناؤنا چہرہ بے نقاب کردیا

تازہ ترین

تازہ ترین

صائمہ سلیم
(فوٹو: آن لائن)

مودی حکومت کو اقوام متحدہ کے ادارے سلامتی کونسل میں عالمی رسوائی کا سامنا ہے جہاں پاکستان نے بھارت کا گھناؤنا چہرہ دنیا کے آگے بے نقاب کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی قونصلر صائمہ سلیم نے سلامتی کونسل میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بھارت حقائق مسخ کرنے کی کوشش کررہا ہے۔ بھارت کی نریندر مودی حکومت خطے میں ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی میں ملوث ہے۔

پاکستانی قونصلر صائمہ سلیم نے بھارت کو آئینہ دکھاتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ جموں کشمیر نہ تو بھارت کا اٹوٹ انگ ہے نہ مودی حکومت کا اندرونی معاملہ۔ بھارتی حکومت مقبوضہ کشمیر پر اقوام متحدہ کی قراردادوں سے مسلسل انحراف کر رہی ہے۔

صائمہ سلیم نے کہا کہ پاکستان کے زیر انتظام آزاد کشمیر اور بھارت کے غیر قانونی طور پر قبضہ کردہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے حالات میں واضح فرق موجود ہے۔ ایک طرف تو سیاسی آزادی ہے تو دوسری جانب جبر، گرفتاریاں اور انسانی حقوق کی پامالیاں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کے ناقابل تنسیخ حق خود ارادیت سے انکار نہیں کیاجاسکتا۔ کلبھوشن یادیو کیس بھارتی ریاستی دہشت گردی کا واضح ثبوت ہے۔ جنوبی ایشیا میں امن کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ مسئلہ کشمیر کا حل نہ ہونا ہے۔

Related Posts