معیشت کیلئے بڑی خوشخبری: سعودی عرب سے پاکستان کا 5 ارب ڈالر کا قرض رول اوور

تازہ ترین

تازہ ترین

FILE PHOTO

اسلام آباد سعودی عرب نے پاکستان کا 5 ارب ڈالرز کا قرض رول اوور کردیا ہے، حکام کا ماننا ہے کہ قرض رول اوور کیے جانے سے متعلق پیشرفت معیشت کیلئے بڑی خوشخبری ہے۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع کے حوالے سے سامنے آنے والی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ سعودی عرب نے پاکستان کا 5 ارب ڈالر قرض 3سال کیلئے رول اوور کیا۔ سعودی عرب نے پاکستان کو یہ قرض ابتدائی طور پر 3 ماہ کی مدت کیلئے دیا تھا۔

سعودی عرب سے قرض کے حصول کا مقصد متحدہ عرب امارات کی ادائیگیوں کق یقینی بنانا تھا۔ بعض رپورٹس کے مطابق قرض رول اوور کرنے کی تفصیل اسٹیٹ بینک کے گورنر جمیل احمد نے گزشتہ روز بتائی۔

ماہرین معاشیات کے مطابق اس رول اوور کے نتیجے میں پاکستان پر فوری بیرونی قرضوں کی ادائیگی کا بوجھ کم ہو گیا ہے۔ رواں مالی سال کیلئے پاکستان کی مجموعی بیرونی مالیاتی ضروریات کم ہو کر 21.5 ارب ڈالر رہ گئی ہیں۔

Related Posts