لاہور میں اسٹیج اداکارہ سے زیادتی کی ویڈیو ریکارڈ، ملزم کیخلاف مقدمہ درج

تازہ ترین

تازہ ترین

زیادتی
(فوٹو: آن لائن)

اسٹیج اداکارہ عروج کی درخواست پر سبزہ زار پولیس نے ملزم کے خلاف مبینہ زیادتی، نامناسب ویڈیو ریکارڈنگ اور بلیک میلنگ کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا ہے۔ پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور ملزم کی گرفتاری کی کوشش کی جارہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملزم ناصر خان کے خلاف درج کرائی گئی ایف آئی آر میں اداکارہ نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزم نے پہلے اس سے دوستی کی اور ڈرامے میں کام دلوانے کا جھانسہ دے کر اس کے گھر آنا جانا شروع کردیا۔ بعد میں مبینہ طور پر اسی تعلق کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اسے اپنے گھر لے گیا۔

مبینہ زیادتی سے متأثرہ اداکارہ کے بیان کے مطابق ملزم نے اسے نشہ آور مشروب پلایا، جس کے بعد وہ بے ہوش ہوگئی۔ ایف آئی آر میں الزام لگایا گیا ہے کہ بے ہوشی کی حالت میں ناصر خان نے اس کے ساتھ مبینہ زیادتی کی اور اس کی برہنہ ویڈیو بھی ریکارڈ کرلی۔

اداکارہ نے اپنی درخواست میں یہ الزام بھی لگایا  کہ ملزم اب مذکورہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کی دھمکیاں دے کر اداکارہ کو مبینہ طور پر بلیک میل کررہا ہے۔ اداکارہ نے پولیس سے قانونی کارروائی کی درخواست کی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مار کارروائی جاری ہے۔

Related Posts