ویڈیو: ساحل سمندر پر بارش کا موسم، آسمان پر دیوہیکل بادل چھانے کا منظر وائرل

تازہ ترین

تازہ ترین

بادل
(فوٹو: آن لائن)

ساحل سمندر پر بارش کے موسم میں آسمان پر دیوہیکل بادل چھانے کی ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کرلی، سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں شاندار موسمی منظر کو حیرتناک قرار دیا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یہ نظارہ امریکی ریاست نیو جرسی کے ساحلی علاقے کیپ مے کے قریب دیکھا گیا جہاں شیلف کلاؤڈ کی بڑی لہر نے سمندر کی دیوہیکل لہر جیسا نظارہ تشکیل دیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں افق پر موجود سیاہ بادلوں کی طویل پٹی دیکھی جاسکتی ہے۔

سیاہ بادلوں کی طویل پٹی آہستہ آہستہ ساحل کی جانب بڑھتی نظر آتی ہے اور بادلوں کے افق پر موجود ہونے کے باعث یہ بادل سمندر کے پانی سے ہم آہنگ نظر آتے ہیں۔ ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر شیئر کیے جانے کے بعد صارفین کی جانب سے آسمان کے خوبصورت منظر کو حیرت انگیز قرار دیا گیا۔

ماہرین کا ماننا ہے کہ آسمان سے زمین تک چھائے ہوئے یہ بادل کسی ٹورنیڈو کی بجائے شیلف کلاؤڈ کا مظہر ہیں جو کم بلندی پر بننے والے افقی یا گھڑا نما بادل کہلاتے ہیں اور عام طور پر گرج چمک والے طوفان یا تیز آندھی کے ہمراہ ایسی صورت اختیار کرتے ہیں جو عوام کی توجہ حاصل کرلیتی ہے۔

Related Posts