خیبرپختونخوا میں خواتین کے لیے الیکٹرک بائیکس اسکیم متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے، جس کے تحت اب کالجوں، یونیورسٹیوں کی طالبات اور ملازمت پیشہ خواتین کو ای وی بائیکس فراہم کی جائیں گی۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے اجلاس میں ای وی بائیکس اسکیم کی منظوری دی گئی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ اسکیم کا پہلا مرحلہ جلد شروع کیا جائے گا اور بائیکس کی فراہمی مکمل طور پر میرٹ کی بنیاد پر ہوگی۔
صوبائی حکومت کے مطابق خواتین کو سفری سہولت فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ماحول دوست ٹرانسپورٹ کو فروغ دینا بھی اسکیم کا مقصد ہے۔ حکومت نے ای وی بائیکس کے بعد صوبے میں ای وی رکشوں کی اسکیم متعارف کرانے کا بھی اعلان کیا ہے۔
صوبائی وزیر اطلاعات شفیع جان نے کابینہ اجلاس کے فیصلوں سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ اجلاس میں چارسدہ میں نئی تحصیل عمر زئی کے قیام، ایم ڈی کیٹ امتحان ایٹا کے ذریعے کرانے اور سیلاب متاثرہ انفرااسٹرکچر کی بحالی سمیت متعدد اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








