“شہباز اسپیڈ” صرف مہنگائی بڑھانے کے لیے ہے، حافظ نعیم کا حکومت پر شدید وار

تازہ ترین

تازہ ترین

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے حکومت سے ایک بار پھر پیٹرول کی قیمتوں میں کمی، پیٹرولیم لیوی کے خاتمے اور آئی پی پیز معاہدوں پر نظرثانی کا مطالبہ کردیا ہے۔

دھرنے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ حکمرانوں کے پاس عوامی مطالبات تسلیم کرنے کے سوا کوئی راستہ نہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت پیٹرول سستا کرے، لیوی ختم کرے، آئی پی پیز کے معاملات حل کرے، آٹا مافیا کے خلاف کارروائی کرے اور مہنگائی پر قابو پائے۔

حافظ نعیم الرحمان نے حکومت کی معاشی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ اقدامات سے عوام کو ریلیف نہیں مل رہا بلکہ مشکلات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے پمز اسپتال کے واقعے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ صحت کے شعبے میں سہولیات اور تربیت کے مسائل موجود ہیں۔

امیر جماعت اسلامی نے وزیراعظم شہباز شریف سے سوال کیا کہ ملک میں لوڈشیڈنگ کیوں جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں بھی آئی پی پیز کے خلاف احتجاج شروع ہو رہا ہے جبکہ دھرنے کے دوران کارکنوں کی گرفتاریوں کا معاملہ بھی سامنے آیا ہے۔

Related Posts