ملاکنڈ میں سوات ایکسپریس وے پر ٹنل 2 کے قریب مسافر کوچ اور ڈمپر کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 7 زخمی ہوگئے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثہ مبینہ طور پر تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ تصادم اتنا شدید تھا کہ متعدد افراد زخمی ہوگئے جنہیں موٹروے پولیس اور ریسکیو ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے گاڑی سے نکالا اور مقامی اسپتال منتقل کیا۔
اسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں میں بعض کی حالت تشویشناک ہے جہاں ڈاکٹرز اور طبی عملہ انہیں ہنگامی طبی امداد فراہم کر رہا ہے۔
حکام نے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کردی ہیں۔ ابتدائی طور پر تیز رفتاری کو حادثے کی ممکنہ وجہ قرار دیا گیا ہے تاہم دیگر ممکنہ عوامل کا بھی جائزہ لیا جارہا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








