متحدہ عرب امارات میں جاری ابوظہبی ورلڈ جوجِٹسو چیمپئن شپ میں پاکستانی ایتھلیٹس نے ملک کا نام روشن کردیا۔پاکستان کے کھلاڑیوں نے 2 گولڈ اور ایک برانز میڈل جیت لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ابوظہبی میں جاری ورلڈ جوجِٹسو چیمپئن شپ کی ماسٹرز کیٹیگری میں پاکستان کے کھلاڑیوں نے پہلی بار شرکت کی اور پہلے ہی ایونٹ میں 2 گولڈ میڈلز جیت کر سبز ہلالی پرچم لہرادیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ورلڈ جوجِٹسو چیمپئن شپ میں سابق ایشین چیمپئن ابو ہریرہ اور محمد عمار نے ماسٹرز کیٹیگری کے ڈیو اور ڈیو شو ایونٹس میں گولڈ میڈلز اپنے نام کیے۔
دوسری جانب اسی ابوظہبی جوجٹسو چیمپئن شپ میں محمد یوسف اور محمد عمر نے انڈر 21 ڈیو کیٹیگری میں برانز میڈل جیتا۔اس موقعے پر پاکستان جوجِٹسو فیڈریشن کے چیئرمین خلیل احمد خان نے گولڈ اور برانز میڈل جیتنے والے قومی ایتھلیٹس کی بہترین کارکردگی پر تعریف کی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








