آزادی کے جشن میں موت کا کھیل شروع، ون ویلنگ کرنے والے 3 ملزمان گرفتار

تازہ ترین

تازہ ترین

پنجاب پولیس نے جشن آزادی مناتے مناتے موت کا کھیل شروع کرنے والے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے جن پر ون ویلنگ کا الزام عائد کیا گیا جبکہ 110 افراد کی موٹر سائیکلز بند کردی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور پولیس نے عسکری 10 کے رہائشی ملزم کو مین شاہراہ پر خطرناک انداز میں ڈرفٹنگ کرتے ہوئے گرفتار کرلیا۔ ملزم کی شناخت عبداللہ کے نام سے ہوئی۔ ا

ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف عوام کی جانوں سے کھیلنے، ہلڑ بازی اور خطرناک ڈرائیونگ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے حوالات میں بند کردیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق 14 اگست کی شب ون ویلنگ کرنے والے مزید 2 ملزمان کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔

 دونوں ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے جبکہ مشکوک سرگرمیوں میں ملوث 110 منچلوں کی موٹر سائیکلز مختلف سیکٹرز میں بند کردی گئیں۔ حکام نے نوجوانوں کو ہدایت کی ہے کہ جشن آزادی سمیت کسی بھی خوشی کے موقعے پر ون ویلنگ سمیت تمام تر جان لیوا کرتبوں اور مشکوک سرگرمیوں سے باز رہیں، بصورتِ دیگر قانونی کارروائی کا سامنا ہوسکتا ہے۔

 

Related Posts