وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار چوہدری کا کہنا ہے کہ کراچی پورٹ پر پہلی رورو شپمنٹ کی آمد کے ساتھ ہی 2 ہزار سے زائد الیکٹرک گاڑیاں پاکستان پہنچ گئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیر بحری امور جنید انوار چوہدری کا اپنے حالیہ بیان میں کہنا ہے کہ ایم وی گرینڈے شنگھائی کامیابی کے ساتھ کراچی پورٹ کے جی ٹی ایم ایل ٹرمینل پر لنگر انداز ہوگیا۔ یہاں پاکستان کی پہلی رورو الیکٹرک گاڑیوں کی شپمنٹ اتاری جارہی ہے۔
بیان میں وزیر بحری امور نے کہا کہ پہلی بار الیکٹرک گاڑیوں کی رورو جہاز کے ذریعے درآمد ملک کی بحری و تجارتی تاریخ کا اہم سنگ میل قرار دیا جاسکتا ہے جو ملک میں جدید لاجسٹکس اور بندرگاہی نظام کے فروغ کا عکاس ہے۔خاص طور پر اس میں گاڑیوں کو براہ راست چلتے ہوئے لوڈ اور ان لوڈ کیا جاتا ہے۔
وزیر بحری امور کا کہنا ہے کہ اس سے وقت کی بچت، لاگت میں کمی اور کارگو ہینڈلنگ کی استعداد کار بڑھتی ہے۔ کراچی پورٹ کو عالمی معیار کی جدید شپنت خدمات سے آراستہ کرنے کا سلسلہ جاری ہے جس کا مقصد عالمی تجارت اور لاجسٹکس کے شعبے میں نمایاں مقام کا حصول ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








