سکیورٹی فورسز کا بنوں اور گردونواح میں آپریشن، 24خوارج ہلاک

تازہ ترین

تازہ ترین

بنوں
(فوٹو: ڈان)

سکیورٹی فورسز نے بنوں اور گردونواح میں آپریشن کے دوران 24 خوارج دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔ ہلاک دہشت گردوں کا تعلق بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج سے تھا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے بنوں اور گردونواح میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 24دہشت گردوں کو جہنم واصل کردیا جن کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارودو برآمد ہوا۔

شعبہ تعلقاتِ عامہ کے مطابق ہلاک خوارج دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں مطلوب تھے۔ سکیورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے تمام ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ فورسز دہشت گردوں کے خلاف کارروائی مزید تیز کرنے کیلئے پر عزم ہیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارتی سرپرستی میں ہونے والی خوارج کی دہشت گردی کا خاتمہ کیا جائے گا۔ سکیورٹی فورسز دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک آپریشن جاری رکھنے کیلئے پر عزم ہیں۔

Related Posts