ایک اور مہنگائی بم تیار، فی یونٹ بجلی 1روپے سے زائد مہنگی ہونے کا امکان

تازہ ترین

تازہ ترین

بجلی کی قیمت
(فوٹو: آن لائن)

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں درخواست جمع کرادی گئی۔ گھریلو صارفین کیلئے فی یونٹ بجلی 1 روپے سے زائد تک مہنگی ہونے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے بجلی 1روپے 20 پیسے تک مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا کو جمع کرادی۔ حکام کا کہنا ہے کہ سی پی پی اے نے درخواست جون کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں جمع کرائی۔

الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں جمع کرائی گئی درخواست کی سماعت 29 جولائی کو ہوگی۔ سی پی پی اے کا اپنی درخواست میں کہنا ہے کہ جون کے دوران 13 ارب 43 کروڑ 10لاکھ یونٹس تک بجلی پیدا ہوئی جبکہ ڈسکوز کو 13ارب یونٹس سے زائد بجلی فراہم کی گئی۔ جون کے دوران بجلی کی پیداواری لاگت 8روپے 91 پیسے فی یونٹ رہی۔

خیال رہے کہ اس سے قبل سامنے آنے والی پیشرفت کے بعد بجلی کی قیمت میں 34 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا گیا جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن نیپرا نے جاری کیا۔ بجلی کی قیمت میں یہ اضافہ مئی کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا تھا۔

آج سے 9 روز قبل سامنے آنے والی رپورٹ کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق کےالیکٹرک سمیت تمام  ڈسکوز پر کرتے ہوئے بتایا گیا کہ جولائی کے بجلی کے بلوں میں صارفین کو اضافی ادائیگیاں کرنا ہوں گی۔

Related Posts