لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر بیٹر محمد نواز نے اینٹی ڈوپنگ کوڈ کی خلاف ورزی کے معاملے میں اپنی غلطی کا اعتراف کرلیا ہے۔ آئی سی سی نے ابتدائی طور پر محمد نواز پر 3 ماہ کیلئے پابندی عائد کردی تھی۔آئی سی سی نے محمد نواز کے خلاف اینٹی ڈوپنگ کیس کا فیصلہ سنا دیا۔
تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ری ہیب پروگرام کا حصہ بننے کے بعد محمد نواز پر عائد کی گئی پابندی ختم کردی جبکہ کرکٹر محمد نواز یکم مئی سے ڈھائی ماہ تک پابندی کے باعث انٹرنیشنل کرکٹ سے دور رہے۔
قومی ٹیم کے مایہ ناز بیٹر محمد نواز کا ورلڈ کپ کے دوران کیا گیا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آگیا تھا۔ اپنے فیصلے میں آئی سی سی نے ٹی 20 ورلڈ کپ میں نیدر لینڈز کے خلاف کھیلے گئے میچ میں محمد نواز کی کارکردگی کو کالعدم قرار دے دیا۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے اپنے فیصلے میں محمد نواز کے 7فروری سے یکم مئی تک کے تمام ریکارڈز منسوخ کردئیے۔ آئی سی سی کی جانب سے محمد نواز کی عارضی معطلی ڈھائی ماہ بعد ختم کردی گئی۔ محمد نواز کے نمونے میں کاربوکسی ٹی ایچ سی کی موجودگی کی تصدیق ہوئی تھی۔
کرکٹر محمد نواز نے اینٹی ڈوپنگ کوڈ کی خلاف ورزی کا اعتراف کرتے ہوئے ممنوعہ مواد کرکٹ کے عالمی مقابلوں سے باہر استعمال کیے جانے کا ثبوت پیش کیا۔ آئی سی اعلامیے میں قرار دیا گیا ہے کہ اگر محمد نواز سنسٹمس آف ابیوز ٹریٹمنٹ پروگرام مکمل کرلیں تو پابندی ایک ماہ کی رہ جائے گی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








