آٹھویں ایوو چیمپین شپ پاکستان کے نام: ارسلان ایش نے ٹیکن 8 کا گرینڈ فائنل جیت لیا

تازہ ترین

تازہ ترین

ارسلان ایش
(فوٹو: آن لائن)

ملک کے معروف ای اسپورٹس کھلاڑی ارسلان ایش نے پیر کے روز امریکی شہر لاس ویگاس مں منعقدہ ایوو 2026 کے ٹیکن 8 گرینڈ فائنل میں جنوبی کوریا کے رینگچو کو شکست دے کر آٹھویں چیمپین شپ جیت لی ہے۔

ایوو کو فائٹنگ ویڈیو گیمز میں دنیا کا سب سے بڑا اور معتبر ٹورنامنٹ سمجھا جاتا ہے جس میں دنیا بھر سے صف اوّل کے کھلاڑی شریک ہوتے ہیں۔ ٹورنامنٹ منتظمین نے سوشل میڈیا پر تصدیق کی کہ ارسلان ایش کو دفاعی چیمپین کے طور پر اعزاز برقرار رکھنے میں کامیاب رہے۔

پاکستانی کھلاڑی ارسلان ایش کی ٹیکن گیم میں مسلسل چوتھی ایوو چیمپین شپ ہے جس میں وہ کامیاب رہے۔ اس کامیابی کے بعد ارسلان ایش تاریخ کے عظیم ترین مسابقتی ٹیکن کھلاڑیوں میں مزید نمایاں ہوگئے ہیں جو گزشتہ کئی سال سے ایوو میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے آئے ہیں۔

اس سے قبل ایوو 2022 کے ٹیکن 7 مقابلوں میں تیسری پوزیشن حاصل کرنے کے بعد ارسلان ایش نے 2023 میں ایوو جاپان کا ٹیکن 7 ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔ اس کے بعد 2024 میں پانچویں ایوو چیمپین شپ بھی جیتی۔ ایوو 2025 میں چھٹا جبکہ اسی سال ایوو فرانس میں ساتواں ٹائٹل بھی ارسلان ایش نے جیتا۔

خیال رہے کہ ای سپورٹس کے کھلاڑی کے طور پر ارسلان ایش کی عالمی شہرت کا آغاز 2019 میں ہوا تھا جب انہوں نے ایوو جاپان اور ایوو امریکا دونوں کے ٹیکن 7 ٹائٹلز جیتے تھے۔ رواں سال کا ایوو 2026 ٹورنامنٹ 26 سے 28 جون تک امریکی شہر لاس ویگاس میں جاری رہا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Arslan Ash (@arslan.ash)

اپنی تازہ کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ارسلان ایش نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر کہا کہ میں ایوو کا 8ویں بار چیمپین بنا ہوں، اس پر اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں۔

Related Posts