گوجرانوالہ: ستھرا پنجاب کی ٹریکٹر ٹرالی نے کمسن بچی کو کچل ڈالا

تازہ ترین

تازہ ترین

پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں ستھرا پنجاب کی ٹریکٹر ٹرالی نے کمسن بچی کو کچل ڈالا۔ خوفناک حادثے کے بعد ڈرائیور جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ستھرا پنجاب کی ٹریکٹر ٹرالی نے گوجرانوالہ کی پیپلز کالونی میں 5سالہ بچی کی جان لے لی۔ ذرائع کا حوالہ دیتی ہوئی میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ بچی اپنے گھر کے باہر گلی میں کھیل رہی تھی جب یہ حادثہ پیش آیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈرائیور نے لاپرواہی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گاڑی کو ریورس کیا جس کے نتیجے میں 5سالہ معصوم بچی ٹریکٹر ٹرالی کے نیچے آ کر شدید زخمی ہوگئی۔ بعد ازاں بچی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقعے پر ہی دم توڑ گئی۔

واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد ریسکیو اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے تاہم ملزم گاڑی چھوڑ کر جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا۔ گوجرانوالہ پولیس نے بھی واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔ ستھرا پنجاب کی ٹریکٹر ٹرالی تحویل میں لے کر ڈرائیور کی تفتیش کیلئے چھاپہ مار کارروائی شروع کردی گئی۔

Related Posts