ویسٹ انڈیز کی شاندار بیٹنگ، پاکستان کی جیت کھٹائی میں پڑ گئی

تازہ ترین

تازہ ترین

پاکستان
(فوٹو: کرک انفو)

ویسٹ انڈیز کی برائن لارا کرکٹ اکیڈمی میں میزبان ٹیم نے ٹاس جیت کر پاکستان کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ کیا جس کے بعد شاندار بیٹنگ کا سلسلہ جاری ہے، پاکستان کی جیت کھٹائی میں پڑ گئی۔

تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز کے اوپنر پہلے روز کے کھیل کے موقعے پر زیادہ بہتر کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرسکے، تاہم چندرپال اور برینڈن کنگ نے بالترتیب 21اور 12رنز بنا کر ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کیا۔ میزبان ٹیم کی پہلی وکٹ 13 جبکہ دوسری 64 کے مجموعی اسکور پر گری۔

بعد ازاں کیوم ہوپ نے 83 جبکہ عامر جنگو نے 21 رنز بنائے۔ کیوم ہوپ ناقابل شکست رہے جبکہ وکٹ کیپر شائے ہوپ 39رنز بنا کر کریز پر ان کا ساتھ دے رہے ہیں۔ امید کی جارہی ہے کہ آج شروع ہونے والے دوسرے دن کے کھیل کے آغاز میں ہی کیوم ہوپ اپنی سنچری مکمل کرلیں گے۔

دوسری جانب پاکستانی بولرز کی کارکردگی کو مایوس کن قرار دیا جارہا ہے جن میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے محمد عباس نے 19اوورز میں 44رنز دے کر 2 وکٹس جبکہ عامر جمال نے 10 اوورز میں 54رنز دے کر 1 وکٹ حاصل کی۔

قومی ٹیم کے دیگر بولزر بشمول خرم شہزاد، محمد علی اور علی عثمان کوئی بھی وکٹ حاصل نہ کرسکے۔ پاکستانی ٹیم کی قیادت بابر اعظم کر رہے ہیں جبکہ ویسٹ انڈین ٹیم کے کپتان روسٹن چیز ہیں۔ توقع کی جارہی ہے کہ دوسرے روز کے کھیل کے بعد میچ کا پانسا پلٹ بھی سکتا ہے۔

Related Posts