ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے لبنانی صدر جوزف عون کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ لبنان کو اس کے حقیقی دشمن سے بچائیں۔ ہم امریکا کے ساتھ لبنان کارڈ استعمال نہیں کر رہے۔
سوشل میڈیا پر جاری بیان میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ صدر جوزف عون کے بیان سے کوئی بھی اس غلط فہمی کا شکار ہوسکتا ہے کہ لبنان پر قبضہ کرنے والا ملک ایران ہے جس نے لاکھوں افراد کو بے گھر کردیا اور روز ان کے ملک پر بمباری بھی کرتا ہے۔
اپنے بیان میں جوزف عون نے ایران پر مختلف الزامات عائد کیے تھے، جس کے جواب میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ لبنان کو اس کے حقیقی دشمن سے بچائیں، اگر ہم نے امریکا کے ساتھ لبنان کارڈ استعمال کرنا ہوتا تو معاہدہ کافی پہلے ہوجاتا۔
اس کے علاوہ ترجمان ایرانی وزارتِ خارجہ اسماعیل بقائی نے بھی لبنانی صدر جوزف عون کے بیان پر سخت ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے ساتھ کھڑے لوگوں کو بیچ دیتے ہیں اور اپنے خلاف کھڑے لوگوں سے خریداری کرتے ہیں۔ انہوں نے اپنے حمایت کرنے والوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے اور اپنا گلا گھونٹنے والوں کے پیچھے چل رہے ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








