قومی وائٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے کہا ہے کہ پاکستان کو عالمی معیار کی ٹیم بنانے کیلئے بہت سا کام باقی ہے جبکہ قومی کرکٹ ٹیم اس وقت درست سمت میں قدم بڑھا رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے کہا کہ پاکستان کو جدید وائٹ بال کرکٹ کے تقاضے سمجھنا ہوں گے اور کھیل میں بدلتے ہوئے تقاضوں کا ساتھ دیتے ہوئے اپنی حکمتِ عملی بھی تشکیل دینا ہوگی۔
بیان میں مائیک ہیسن نے کہا کہ بڑے میچز میں بہتر فیصلے ہی کھلاڑیوں کیلئے سب سے بڑی آزمائش ہوتے ہیں کیونکہ اہم مواقع پر درست فیصلے ہی کامیابی اور ناکامی کا فرق پیدا کرتے ہیں۔ قومی ٹیم ورلڈ کپ کے میدان میں صرف تجربے کیلئے نہیں بلکہ ورلڈ کپ جیتنے کے عزم کے ساتھ اترے گی۔
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے ورلڈ کپ جیتنے کیلئے مستقل مزاجی کو انتہائی ضروری قرار دیتے ہوئے کہا کہ جدید ٹی 20 کرکٹ میں آٹھویں اور نویں نمبر تک مضبوط بیٹنگ لائن ناگزیر ہوچکی، ضروری ہے کہ ٹیم کسی بھی صورتحال میں کھیل کا جارحانہ انداز برقرار رکھے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








