سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ رک گیا، چاندی بھی سستی ہوگئی

تازہ ترین

تازہ ترین

سونے کی قیمت
(فوٹو: آن لائن)

ملک بھر کی صرافہ مارکیٹس میں آج بروز ہفتہ 4 جولائی 2026 کو سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی دیکھی جارہی ہے۔فی تولہ سونا 4 لاکھ 39 ہزار کی سطح پر آگیا۔

آل پاکستان صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ ریٹس کے مطابق 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں 1100 روپے 439,836 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام سونا 943 روپے سستا ہو کر 377,088 روپے کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 22 قیراط کا حامل 10 گرام سونا 865 روپے کمی کے بعد 345,676 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔
چاندی کی قیمتوں میں بھی کمی

سونے کے ساتھ ساتھ چاندی کی قیمتوں میں بھی مندی کا رجحان دیکھا گیا ہے جہاں فی تولہ چاندی 48 روپے کمی کے بعد 6,716 روپے جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 42 روپے کم ہو کر 5,757 روپے ریکارڈ کی گئی ہے۔

عالمی مارکیٹ کی صورتحال
بین الاقوامی سطح پر بھی قیمتی دھاتوں کی قیمتوں میں کمی کا رجحان غالب رہا۔ عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 11 ڈالر سستا ہو کر 4174 ڈالر پر آ گیا ہے جبکہ چاندی کی بین الاقوامی قیمت بھی 0.48 ڈالر کی کمی کے ساتھ 62.37 ڈالر فی اونس ریکارڈ کی گئی ہے۔

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ آئندہ دنوں میں ڈالر کی صورتحال اور عالمی طلب کے اتار چڑھاؤ کے باعث سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید تبدیلیاں دیکھنے کا امکان موجود ہے۔

Related Posts