قومی ٹیم کے رکن سلیکشن کمیٹی مصباح الحق نے شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ کو ٹیسٹ ٹیم سے ڈراپ کرنے کی وجہ بتا دی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی سلیکشن کمیٹی کے سربراہ عاقب جاوید نے ممبران مصباح الحق اور اسد شفیق کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے دورہ ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے لیے 16 رکنی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔
مصباح الحق نے بتایا کہ شاہین اور نسیم شاہ فرسٹ کلاس نہیں کھیل رہے اس وجہ سے ٹیسٹ ٹیم سے ڈراپ کیا گیا، دونوں پیسر ڈومیسٹک کھیل کر پرفارم کریں تو ٹیم میں واپس آسکتے ہیں جن پلیئرز نے فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلی انہیں منتخب کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ضرورت پڑی تونعمان علی کو بھی واپس لائیں گے۔
مصباح الحق نے کہا کہ کرکٹ میں تسلسل بہت اہم ہے، اسی سے کامیابی ملتی ہے۔ دیکھنا ہوتا ہے کہ کپتانی یا پرفارمنس کے نتائج کیا آتے ہیں۔ بحیثیت پلیئر اور کپتان کارکردگی میں تسلسل ہے یا نہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








