خاتون سے جنسی زیادتی، جعلی پیر نے شوہر کو ویڈیوز دکھا کر ازدواجی زندگی تباہ کردی

تازہ ترین

تازہ ترین

جعلی پیر
(فوٹو: اے آئی جنریٹڈ)

پنجاب کے شہر کوٹ ادو میں ایک جعلی پیر  نے ایک خاتون کو شوہر سے اختلافات ختم کرنے کے لیے تعویذ دینے کے بہانے متعدد بار جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا، خاتون کی شکایت پر جعلی پیر کو دھر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ کوٹ ادو کے علاقے احسن پور میں پیش آیا۔ خاتون نے تفتیش کاروں کو بتایا کہ وہ اپنے شوہر کے ساتھ جاری تنازعات ختم کرنے کی امید میں تعویذ حاصل کرنے کے لیے ملزم کے پاس جاتی رہی۔

شادی شدہ خاتون کا الزام ہے کہ نام نہاد روحانی معالج تعویذ تیار کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے ہر بار اس کے ساتھ جنسی زیادتی کرتا رہا اور جب خاتون نے ملزم کے پاس جانا بند کردیا تو اس نے انتقامی جرم کرتے ہوئے اپنے موبائل فون میں موجود ویڈیوز اس کے شوہر کو دکھا دیں۔

متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ اس کا شوہر جعلی روحانی پیشوا کے بہکاوے میں آ گیا، جس کے بعد اس نے اسے طلاق دے دی۔خاتون کے بھائی کی درخواست پر کوٹ ادو کے دائرہ دین پناہ تھانے میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔پولیس نے تصدیق کی ہے کہ ملزم کو حراست میں لے لیا گیا ہے، جبکہ واقعے کے تمام حقائق جاننے کے لیے مزید تفتیش جاری ہے۔

Related Posts