راولپنڈی کے علاقے بحریہ ٹاؤن میں 40 سالہ شخص نے مبینہ طور پر ایک خاتون کو قتل کردیا ہے، واقعے کے باعث بحریہ ٹاؤن کے فیز 2 میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
پنڈی پولیس کا کہنا ہے کہ ریسکیو 1122 اور متعلقہ افسران واقعے کی اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ ملزم نے خاتون کو قتل کرنے کے بعد خود بھی خودکشی کرلی ہے۔ پولیس نے دونوں لاشیں تحویل میں لے لیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق خاتون کی شناخت دلناز بیگم جبکہ ملزم کی نوید جان درانی کے نام سے ہوئی۔ لاشیں تحویل میں لیے جانے کے بعد قانونی کارروائی اور تفتیش کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔
تفتیشی حکام کے مطابق جاں بحق افراد میں سے مبینہ قاتل نوید جان درانی کی عمر 40 سال جبکہ مقتولہ دلناز بیگم کی 48 سال ہے تاہم قتل کی وجہ کا تعین نہیں کیاجاسکا۔واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








