میٹرو بس سروس کے آپریشنز چلانے والی نجی کمپنی ویڈا نے سروس معطل کرنے کا حتمی نوٹس پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کو دے دیا۔
کمپنی نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ اس کے مالی وسائل ختم ہوچکے ہیں، جس کے باعث میٹرو بس آپریشنز جاری رکھنا ممکن نہیں رہا۔ ویڈا کے مطابق میٹرو بس سروس کے لیے فیول کی بلا تعطل فراہمی بھی یقینی نہیں بنائی گئی، جس کے باعث آپریشنز معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
حتمی نوٹس میں کہا گیا ہے کہ پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کی جانب سے فیول کی فراہمی کا مسئلہ حل نہ ہونے کی صورت میں سروس جاری رکھنا ممکن نہیں ہوگا۔
ویڈا نے آگاہ کیا ہے کہ لاہور میں تمام میٹرو بس آپریشنز 11 اگست سے معطل کیے جاسکتے ہیں۔ نجی کمپنی کا کہنا ہے کہ عدالتی حکم کے مطابق فیول کی فراہمی یقینی نہ بنائی گئی تو میٹرو بس سروس چلانا ممکن نہیں ہوگا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








