ملک بھر میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے جہاں سونے کی فی تولہ قیمت میں 15 ہزار 100 روپے کی بڑی کمی دیکھی جارہی ہے جبکہ ہفتے کے روز جاری کردہ یہ نرخ آج بھی برقرار رہیں گے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ ریٹس کے مطابق ہفتہ 29 اگست 2026 کو 24 قیراط کا حامل فی تولہ سونا 15 ہزار 100 روپے کی کمی سے4 لاکھ 67 ہزار 936 روپے جبکہ 24 قیراط کا حامل 10 گرام سونا 12 ہزار 946 روپے کمی سے 4 لاکھ 1 ہزار 179 روپے کی سطح پر آگیا ہے۔
اسی طرح 22 قیراط کا 10 گرام سونا 11 ہزار 868 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 67 ہزار 760 روپے کا ہوگیا اور سونے کے ساتھ ساتھ چاندی کی قیمتوں میں بھی نمایاں کمی سامنے آئی
جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ 24 قیراط چاندی کی فی تولہ قیمت 397 روپے کمی کے بعد 7 ہزار 112 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 340 روپے کمی کے بعد 6 ہزار 97 روپے ریکارڈ کی گئی۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی۔ عالمی سطح پر سونے کی قیمت 151 ڈالر کمی کے بعد 4 ہزار 454 ڈالر فی اونس جبکہ چاندی کی قیمت 3.97 ڈالر کمی کے بعد 66.33 ڈالر فی اونس ریکارڈ کی گئی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








