پشاور میں خیبرپختونخوا بیوروکریسی کے سینئر افسر نے زندگی کا خاتمہ کرلیا۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق گریڈ 18 کے آفیسر جاوید صنم نے گھر میں خود کو گولی مار لی، سرکاری آفیسر کے رشتہ داروں کیساتھ جائیداد کے تنازعات چل رہے تھے۔
ایس پی کینٹ محمد جنید کھرل نے کہا کہ واقعہ خودکشی ہے تحقیقات کر رہے ہیں، خودکشی والے کمرے سے شواہد ملے، پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد مکمل حقائق سامنے آئیں گے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








