ریشم لیلیٰ کی غربت کا مذاق اڑاتی تھیں، میرا کا بڑا الزام

تازہ ترین

تازہ ترین

میرا
(فوٹو: آن لائن)

پاکستانی اداکارہ میرا نے اپنی قریبی دوست اور فلم اسٹار لیلیٰ کی زندگی میں گزرنے والے مشکل حالات کا ذکر کرتے ہوئے اداکارہ ریشم کے بارے میں سنگین دعوے کیے ہیں۔میرا نے الزام لگایا کہ اداکارہ ریشم ساتھی فنکارہ لیلیٰ کی غربت کا مذاق اڑایا کرتی تھیں۔ 

تفصیلات کے مطابق میرا نے لیلیٰ کے ماضی اور مالی مشکلات پر بات کرتے ہوئے ریشم کے رویے سے متعلق بھی اہم الزامات سامنے رکھے۔لیلیٰ اس وقت ایک پاکستانی ریئلٹی شو میں شرکت کررہی ہیں، جس کے باعث وہ دوبارہ خبروں کی زینت بن گئیں۔ شو میں ان کا انداز اور دیگر شرکا کے ساتھ ان کا برتاؤ ناظرین کی توجہ حاصل کر رہا ہے اور کئی لوگ ان کی شخصیت کو پسند بھی کر رہے ہیں۔

حال ہی میں میرا نے انسٹاگرام پر لیلیٰ کی حمایت میں ایک تفصیلی پیغام جاری کیا اور مداحوں سے انہیں بھرپور سپورٹ کرنے کی درخواست کی۔ اسی پیغام میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ لیلیٰ نے زندگی میں شدید مالی پریشانیوں کا سامنا کیا، جبکہ ریشم مبینہ طور پر ان کی غربت کا مذاق اڑایا کرتی تھیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Tamashaary (@tamasha5_gossips)

میرا کا کہنا تھا کہ لیلیٰ نے کم عمری ہی سے اپنے خاندان کی ذمہ داریاں سنبھالیں اور کئی مشکل حالات کا اکیلے سامنا کیا۔ ان کے مطابق لیلیٰ نے ایک وقت میں اپنی گاڑی، گھر، زیورات اور خاندان سمیت بہت کچھ گنوا دیا تھا، جس کے باعث وہ انتہائی سنگین مالی مشکلات میں گھر گئی تھیں۔

اداکارہ میرا نے الزام عائد کیا کہ لاہور میں تقریباً دو دہائیوں تک ریشم نے لیلیٰ کے مشکل حالات کو مزید تکلیف دہ بنایا۔ ان کے مطابق چونکہ لیلیٰ کے پاس اپنا گھر یا گاڑی نہیں تھی، اس لیے انہیں مسلسل کمتر ثابت کرنے اور شرمندہ کرنے کی کوشش کی جاتی رہی۔

میرا نے لیلیٰ کو اپنی بہن قرار دیتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ چاہتی ہیں لیلیٰ کی زندگی میں اب خوشیاں آئیں، وہ شادی کریں اور مستقبل میں ایک پرسکون، خوشحال اور بہتر زندگی گزار سکیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Laila (FilmStar) (@filmstarlaila_)

ریئلٹی شو میں لیلیٰ کی کارکردگی کو بھی میرا نے سراہا اور انہیں شو کی ‘کوئین’ قرار دیا۔ ان کے مطابق لیلیٰ کامیابی اور جیت کی سب سے زیادہ مستحق امیدوار ہیں، اسی لیے انہوں نے مداحوں سے اپیل کی کہ وہ لیلیٰ کو زیادہ سے زیادہ ووٹ دے کر ان کی حمایت کریں۔

Related Posts