لاہور: ہمسائے نے پڑوسی کی گردن کاٹ ڈالی، ملزم فرار

تازہ ترین

تازہ ترین

لاہور میں ایک افسوسناک واقعے کے دوران مبینہ طور پر ایک شخص نے اپنے ہمسائے کی گردن کاٹ کر اسے قتل کر دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کے واقعے کے بعد ملزم جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ایمبولینس موقع پر پہنچی اور مقتول کی لاش مردہ خانے منتقل کر دی گئی۔ پولیس اور فرانزک ٹیموں نے جائے وقوعہ کا معائنہ کرتے ہوئے اہم شواہد اکٹھے کیے، جنہیں تفتیش کا حصہ بنا لیا گیا ہے۔

مقتول کی شناخت حامد کے نام سے ہوئی۔ پولیس کا کہان ہے کہ ملزم کی گرفتاری کیلئے مختلف مقامات پر کارروائی کی جارہی ہے۔ ملزم کی شناخت صفدر کے نام سے ہوچکی ہے جس کے خلاف واقعے کا مقدمہ درج کیا جائے گا۔

پنجاب پولیس نے ملزم تک پہنچنے کے لیے شواہد اور دیگر معلومات کا حصول شروع کردیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ قتل کے محرکات اور ملزم اور مقتول کے باہمی تعلق سمیت دیگر عوامل کا جائزہ لیا جارہا ہے اور واقعے کی مزید تفتیش بھی جاری ہے۔

Related Posts