اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ عمران خان کی بہن پریس کانفرنس کے دوران یہ بتا چکی ہیں کہ بانی پی ٹی آئی بالکل فٹ ہیں۔ انہوں نے معاملہ ہی ختم کردیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی بہن نے پریس کانفرنس میں یہ بتا کر معاملہ ختم کردیا کہ الحمداللہ عمران خان بالکل فٹ ہیں۔ ان کی بہن خود ڈاکٹر ہیں اور انہوں نے بھائی سے ڈاکٹروں کے ہمراہ ملاقات بھی کی۔
سوشل میڈیا پر جاری بیان میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان کی بہن نے ان کا بلڈ پریشر بھی خود چیک کیا جو بالکل نارمل رہا۔ عمران خان کی بہن اور ذاتی معالجین کی جانب سے ان کی صحت کے متعلق یہ بیان عمران خان کے مداحوں، خاص طور پر بیرون ملک مداحوں کو پسند نہیں آیا۔
بیان میں وزیر دفاع نے کہا کہ عمران خان کے مداح بے چینی اور اداسی کا ماحول برقرار رکھنا چاہتے ہیں تاکہ احتجاج کو ہوا دی جائے اور بانی پی ٹی آئی کی واپسی کیلئے ملک میں بحران پیدا کرکے حکومت بدلی جائے، یہ امیدیں ٹوٹ چکی ہیں لیکن اب غیر ملکی میڈیا کے ذریعے کوشش کی جارہی ہے۔
وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ غیر ملکی میڈیا کے ذریعے صورتحال سنبھالنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ میڈیا کو بتایا جارہا ہے کہ عمران خان کی صحت بہت خراب ہے۔ یہ ایک ایسا جھوٹ ہے جس کی ان افراد کو شدید ضرورت ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








