اداکار عمران اشرف نے اپنے انتقال اور جنازے کی خبر پر خاموشی توڑ دی

تازہ ترین

تازہ ترین

مشہورومعروف اداکار عمران اشرف کے انتقال اور جنازے کے اے آئی سے بنائے گئے کلپس سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد اداکار نے اپنے انتقال اور جنازے کی خبر پر خاموشی توڑ دی۔

سوشل میڈیا پراپنی موت سے متعلق زیر گردش خبروں کی تردید کرتے ہوئے عمران اشرف نے مداحوں کویقین دلایا کہ وہ بالکل خیریت سے ہیں۔  سوشل میدیا پر مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ ویڈیوز میں مختلف معروف شخصیات کے جعلی ویڈیو کلپس چلائے گئے تھے۔

اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں اداکار عمران اشرف نے وضاحت کی کہ وہ بالکل ٹھیک ہیں اور سوشل میڈیا پر زیر گردش خبریں جعلی ہیں۔ اداکار نے مداحوں سے اپنے لیے دعا کرنے کی بھی اپیل کی۔ بعض رپورٹس میں عمران اشرف سے متعلق جعلی ویڈیوز کی موجودگی کی تصدیق کی گئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق مصنوعی ذہانت کی مدد سے بنائی گئی ویڈیوز میں عمران اشرف کے ساتھی اداکار بلال عباس، قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی اور صحافی منصور علی خان عمران اشرف کے انتقال کی جھوٹی خبر دیتے ہوئے دکھائے گئے۔ کچھ ویڈیوز میں اداکار کے جنازے کے جعلی مناظر بھی پیش کردئیے گئے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بھی مختلف فنکاروں کے انتقال کی جعلی خبریں سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہیں۔ اس سے قبل گلوکارہ طاہرہ سید اور لیجنڈری گلوکار عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی بھی اپنی موت کی جعلی خبروں کی تردید کرچکے ہیں۔

Related Posts