ایچ ای سی کا بڑا انتباہ، اسناد کی تصدیق کے نام پر فراڈ سے بچیں، صرف سرکاری طریقہ کار اپنائیں

تازہ ترین

تازہ ترین

ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) نے تعلیمی اسناد کی تصدیق کے حوالے سے عوام کو اہم انتباہ جاری کردیا ہے اور شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ صرف سرکاری طریقہ کار اور ایچ ای سی کی آفیشل ویب سائٹ کے ذریعے ہی تصدیق کا عمل مکمل کریں۔

ایچ ای سی کے مطابق ملک کے مختلف شہروں میں کچھ غیر مجاز افراد خود کو کمیشن کے تصدیقی ایجنٹ ظاہر کرکے شہریوں سے رابطے کر رہے ہیں اور اسناد کی تصدیق کرانے میں مدد فراہم کرنے کے نام پر خدمات پیش کر رہے ہیں۔

کمیشن نے واضح کیا ہے کہ درخواست گزار ایسے عناصر سے محتاط رہیں اور اپنی ذاتی، تعلیمی یا دیگر حساس معلومات کسی غیر مجاز شخص کے ساتھ شیئر نہ کریں تاکہ ممکنہ فراڈ اور جعل سازی سے محفوظ رہا جا سکے۔

ایچ ای سی کے مطابق تعلیمی اسناد کی تصدیق کا پورا عمل آن لائن اور کاغذ سے پاک نظام کے تحت انجام دیا جا رہا ہے، جس کا مقصد درخواست گزاروں کو تیز، آسان اور شفاف سہولت فراہم کرنا ہے۔

کمیشن نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ تصدیق کی درخواستیں خود جمع کرائیں اور کسی بھی غیر سرکاری ایجنٹ یا فرد پر اعتماد نہ کریں۔

Related Posts