وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ 27 ستمبر انقلاب کا دن ہوگا اور اس روز عوام جوش و جذبے کے ساتھ اسلام آباد کا رخ کریں گے۔
ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ اپنی اور قوم کی تقدیر بدلنے کے لیے سب کو میدان میں نکلنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اگر 27 ستمبر کو عوام اسی جذبے کے ساتھ باہر نکلے تو کسی میں گولی چلانے کی جرات نہیں ہوگی۔
وزیر اعلیٰ کے پی نے کہا کہ اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کی تیاری کی جائے، وہ خود اس مارچ کی قیادت کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ اب غفلت کی کوئی گنجائش نہیں، آئین اور قانون کے مطابق پُرامن مگر بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔
سہیل آفریدی نے کہا کہ 27 ستمبر کو تاریخ اور تقدیر دونوں بدلنے کا عزم لے کر نکلنا ہوگا۔
اپنے خطاب کے دوران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے الائی کو ضلع کا درجہ دینے اور بٹگرام کے لیے 2 ارب روپے کے اضافی ترقیاتی پیکج کا اعلان بھی کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہزارہ ریجن کے لیے 200 ارب روپے کا تاریخی ترقیاتی پیکج پہلے ہی منظور کیا جا چکا ہے، جبکہ صوبائی حکومت خیبر پختونخوا کی یکساں ترقی کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








