فی تولہ سونا 15 ہزار روپے سستا! چاندی کی قدر بھی گر گئی! جانیے ہفتہ 29 اگست کے تازہ ریٹس

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹس میں آج 29 اگست 2026 کو سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے جہاں سونے کی فی تولہ قیمت میں 15 ہزار 100 روپے کی بڑی کمی دیکھی جارہی ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ ریٹس کے مطابق ہفتہ 29 اگست 2026 کو 24 قیراط کا حامل فی تولہ سونا 15 ہزار 100 روپے کی کمی سے4 لاکھ 67 ہزار 936 روپے جبکہ 24 قیراط کا حامل 10 گرام سونا 12 ہزار 946 روپے کمی سے 4 لاکھ 1 ہزار 179 روپے کی سطح پر آگیا ہے۔

اسی طرح 22 قیراط کا 10 گرام سونا 11 ہزار 868 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 67 ہزار 760 روپے کا ہوگیا ہے

سونے کے ساتھ ساتھ چاندی کی قیمتوں میں بھی نمایاں کمی سامنے آئی۔ 24 قیراط چاندی کی فی تولہ قیمت 397 روپے کمی کے بعد 7 ہزار 112 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 340 روپے کمی کے بعد 6 ہزار 97 روپے ریکارڈ کی گئی۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی۔ عالمی سطح پر سونے کی قیمت 151 ڈالر کمی کے بعد 4 ہزار 454 ڈالر فی اونس جبکہ چاندی کی قیمت 3.97 ڈالر کمی کے بعد 66.33 ڈالر فی اونس ریکارڈ کی گئی۔

Related Posts