کراچی میں یومِ آزادی پر گدھا گاڑی ریس، 50 سے زائد گدھوں نے حصہ لیا، “کوئل” فاتح قرار

تازہ ترین

تازہ ترین

کراچی میں یومِ آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں روایتی گدھا گاڑی ریس کا شاندار انعقاد کیا گیا، جس میں 50 سے زائد گدھوں نے حصہ لیا۔

ریس کا آغاز ٹاور سے ہوا اور مقابلہ کمشنر ہاؤس پہنچ کر اختتام پذیر ہوا، جہاں “کوئل” نامی گدھے نے پہلی پوزیشن حاصل کرکے سب کی توجہ حاصل کر لی۔

اس موقع پر کمشنر کراچی نے کہا کہ اس منفرد اور روایتی مقابلے کے کامیاب انعقاد کے لیے انتظامیہ نے بھرپور محنت کی، جبکہ پولیس کے تعاون کے بغیر اس ایونٹ کا انعقاد ممکن نہ تھا۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ کیماڑی میں پیدا ہوئے اور بچپن سے شہر میں گدھا ریس کی روایت دیکھتے آئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وقت کے ساتھ اس روایت میں کمی آئی ہے، جسے دوبارہ فروغ دینے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ گدھا ریس کراچی کی ثقافتی شناخت اور لیاری کی قدیم روایت کا اہم حصہ ہے۔ ایسے عوامی اور ثقافتی ایونٹس کے تسلسل کے لیے سرکاری و نجی شعبے کے تعاون اور اسپانسرز کی ضرورت ہے۔

Related Posts