اسکاٹ لینڈ میں جاری کامن ویلتھ گیمز میں پاکستانی باکسر فاطمہ زہرا نے تمغہ جیت کر ملک کا نام روشن کردیا اور اس کے ساتھ ہی فاطمہ زہرہ ایونٹ کی تاریخ میں باکسنگ کا تمغہ جیتنے والی پہلی پاکستانی خاتون کھلاڑی بن گئیں۔
تفصیلات کے مطابق گلاسکو میں جاری کامن ویلتھ گیمز میں باکسنگ کی 60 کلوگرام کیٹگری کے سیمی فائنل میں پاکستان کی فاطمہ زہرہ کینیڈین باکسر سے شکست کھا گئیں، حریف باکسر نے پہلے ہی راؤنڈ میں 4-1 کی برتری حاصل کرلی تھی۔
تاہم دوسرے راؤنڈ میں بھی قسمت نے فاطمہ زہرا کا ساتھ نہیں دیا اور ریفری نے مقابلہ روک کر کینیڈین باکسر میری-بیتھول کو فاتح قرار دے دیا۔ یوں فاطمہ زہرا میچ میں تو شکست کھا گئیں، تاہم ایونٹ میں کانسی کا تمغہ جیت کر ملک کا نام روشن کردیا۔
خیال رہے کہ سال 2014 کے بعد پہلی بار کامن ویلتھ گیمز کے کسی باکسنگ ایونٹ میں پاکستان تمغہ جیتنے میں کامیاب ہوا ہے۔ فاطمہ زہرا کامن ویلتھ گیمز کے باکسنگ ایونٹ میں تمغہ جیتنے والی پہلی خاتون بن گئیں۔ فاطمہ زہرا نیوزی لینڈ کی جارڈن ولسن کو ہرا کر سیمی فائنل تک پہنچی تھیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








