پاکستانی کرکٹر عماد وسیم کی سابق اہلیہ ثانیہ اشفاق زندگی کے نئے سفر کیلئے روانہ ہوگئیں، ڈیجیٹل انفلوئنسر ثانیہ اشفاق نے سوشل میڈیا پر دلہن کے روپ میں نئی ویڈیو شیئر کرکے سوشل میڈیا صارفین کو حیرت زدہ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ کئی ماہ کے دوران عماد وسیم سے علیحدگی اور سنگین الزامات کے معاملے پر ثانیہ اشفاق عوام کی توجہ کا مرکز رہیں، ثانیہ اشفاق کا کہنا تھا کہ طلاق سے قبل عماد وسیم کے ساتھ زندگی گزارتے ہوئے اور پھر طلاق کے بعد بھی متعدد مشکلات نے انہیں گھیر لیا۔
حالیہ ویڈیو میں ثانیہ اشفاق نے عماد وسیم پر ایک بچے کا اسقاطِ حمل کرانے پر مجبور کرنے کا سنگین الزام بھی عائد کیا تاہم عماد وسیم نے اس معاملے پر کوئی ردِ عمل نہیں دیا، جس کے بعد ثانیہ اشفاق نے سوشل میڈیا پر نئی ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں انہیں دلہن کے روپ میں دیکھا جارہا ہے۔
ویڈیو میں ثانیہ اشفاق کو خوبصورت سرخ عروسی لباس اور کندن کے زیورات زیب تن کیے دیکھا جاسکتا ہے۔ ویڈیو میں ثانیہ اشفاق اپنے ساتھ موجود شخص سے سوال کرتی ہیں کہ میں کیسی لگ رہی ہوں۔ جواب ملتا ہے کہ میری دلہن لگ رہی ہو۔
یہی نہیں، بلکہ ویڈیو کے کیپشن میں ثانیہ اشفاق نے “زندگی کے نئے باب کا آغاز” اور “الحمدللہ” جیسے الفاظ تحریر کیے جس سے سوشل میڈیا صارفین کو یقین ہوگیا کہ ثانیہ اشفاق نے شادی کرلی ہے۔ متعدد سوشل میڈیا صارفین نے ثانیہ اشفاق کو زندگی کے نئے سفر کے آغاز پر مبارکباد بھی دی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں









