سلاد کے پتے موت بانٹے لگے؟ امریکا میں سائکلوسپوریاسس وائرس سے 2 ہلاکتیں، حکام متحرک

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

امریکی ریاست مشی گن میں سائکلوسپوریاسس نامی آنتوں کی بیماری کے باعث دو افراد کی ہلاکت ہوئی ہے جو امریکا میں اس بیماری کے حالیہ بڑے پھیلاؤ کے دوران پہلی اموات ہیں۔

ریاستی محکمہ صحت کے مطابق دونوں افراد پہلے سے سنگین طبی مسائل کا شکار تھے اور بیماری کے باعث ہونے والی پانی کی کمی نے ان کی حالت مزید متاثر کی۔ حکام نے بتایا کہ وبا کی تحقیقات جاری ہیں اور فی الحال کوئی نئی پیش رفت سامنے نہیں آئی۔

امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (FDA) کی تحقیقات میں اس پھیلاؤ کا تعلق وسطی میکسیکو سے آنے والے آئس برگ لیٹش سے جوڑا گیا ہے تاہم دیگر ممکنہ ذرائع کی بھی جانچ کی جا رہی ہے۔

مشی گن میں اس بیماری سے متاثرہ کیسز کی تعداد 11 ہزار 234 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 193 افراد کو اسپتال منتقل کیا جا چکا ہے۔ سب سے زیادہ کیسز وین کاؤنٹی میں رپورٹ ہوئے جبکہ 30 سے 39 سال کے افراد زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔

امریکی سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن (CDC) کے مطابق سائکلوسپوریاسس کی علامات میں شدید اسہال، متلی اور معدے کے دیگر مسائل شامل ہیں۔ 28 جولائی تک امریکا بھر میں لیبارٹری سے تصدیق شدہ 6 ہزار 707 کیسز سامنے آ چکے ہیں جبکہ 11 ہزار 500 سے زائد مشتبہ کیسز کی تحقیقات جاری ہیں۔

ماہرین کے مطابق یہ بیماری عام طور پر جان لیوا نہیں ہوتی، تاہم کمزور صحت رکھنے والے افراد کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتی ہے۔

وبا کے باعث امریکی صارفین نے لیٹش اور بعض ریسٹورنٹس سے دوری اختیار کرنا شروع کر دی ہے کیونکہ لوگوں میں خوراک کے محفوظ ہونے سے متعلق خدشات بڑھ گئے ہیں۔

Related Posts